Talagang Online Online Local News of Talagang

  • Skip to content
  • Jump to main navigation and login

Nav view search

Navigation

Search

Logo
You are here: Home

Main Menu

  • Home
    • علاقائی خبریں
    • تحقیقی رپورٹس
    • حادثات و جرائم
    • قومی خبریں
    • کالمز
    • کھیل اور کھلاڑی
    • پڑھنے میں مشکل
  • تصاویر
  • تلہ گنگ آن لائن سٹور
  • پرانی خبریں
  • ٹاپ میوزک
  • ٹاپ موویز
  • Contact Us
  • Live Music

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

  • سویرا جاب اینڈ ایجوکیشن کارنر
  • حلقہ کی سیا سی تبدیلیاں ........ کب تک ممکن؟؟؟؟
  • اہلیان کلرکہار اور انجمن تاجران کابجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج
  • سینئر وائس چیئرمین چکوال پریس کلب فخر محمود مرزا کی رکن قومی اسمبلی چوہدری ایاز امیر سے ملاقات
  • ہفت روزہ ”اپنا تلہ گنگ“ کا گلدستہ

تازہ ترین

  • سر دار غلا م عبا س گر و پ کود ھچکا، تھو ہا محر م خا ن کے ملک عا بد حیا ت کی نواز شریف سے ملاقات،ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی
  • تلہ گنگ:پرانا لاری اڈہ پر ڈکیتی کی واردات ،افغانی ڈاکو دن دہاڑے حاجی رشید سے نقدی لے کر فرار،شہریوں نے ایک ڈاکو پکڑ کرحوالہ پولیس کر دیا،
  • حافظ عمار یا سر کی کا وشیں کامیاب..... لیکن مشیران
  • ضلع چکوال کی سیاسی تبدیلیاں ...... کون کیا کر سکتا ہے
  • پولیس سٹیشن صدر چکوال کے علاقے ڈھاب پڑی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے ڈھاب خوشحال کے رہائشی نوجوان سے ہزاروں روپے کی نقد رقم ، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے

Login Form

  • Forgot your password?
  • Forgot your username?
  • Create an account
  • Find Us on Facebook
Facebook Image

Home

سر دار غلا م عبا س گر و پ کود ھچکا، تھو ہا محر م خا ن کے ملک عا بد حیا ت کی نواز شریف سے ملاقات،ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

  • Print
  • Email
Details
Category: علاقائی خبریں
Published on Saturday, 21 April 2012 06:25

تلہ گنگ(ملک ارشد کوٹگلہ سے )تحصیل تلہ گنگ میں سا بق ضلع نا ظم چکو ال سر دار غلا م عبا س کے گر و پ کو ایک اور د ھچکا یو نین کو نسل تھو ہا محر م خا ن کے سا بق وا ئس چیر مین ملک محمد نو ا ز مر حو م کے صا جز ا دے معر وف سیا سی و سما جی اور کا رو با ری شخصیت ملک عا بد حیا ت نے سر دار غلا م عبا س گر و پ سے نا طہ تو ڑ کر مسلم لےگ (ن) کے قا ئد میا ں محمد نو ا ز شر یف سے پنچا ب ہا ﺅ س اسلا م آ با د میں ملا قا ت کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت ا خیتا ر کر لی ۔شمو لیت کے ملک عا بد حیا ت نے تلہ گنگ میں صحا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ میا ں نو ا ز شر یف مُحب و طن لیڈ ر ہیں اور میا ں نو ا ز شر یف ہی ملک کو مو جو دہ بحر ا نو ں سے نکا ل سکتے ہیں مسلم لےگ (ن) کی مثبت پا لیسو ں کی بد و لت ہم نے مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کی ہے ۔پنچا ب ہا ﺅ س اسلا م آ با د میں ملا قا ت کے و قت نو ا ز شر یف کے سا تھ سا بق اےم پی اے لیا قت جتو ئی ،سا بق ایم پی اے ڈا کٹر بہا در خا ن ڈ ےر ی ،اےم اےن اے ڈا کٹر در شن اور شا کر بھگوال بھی مو جو د تھے۔

تلہ گنگ:پرانا لاری اڈہ پر ڈکیتی کی واردات ،افغانی ڈاکو دن دہاڑے حاجی رشید سے نقدی لے کر فرار،شہریوں نے ایک ڈاکو پکڑ کرحوالہ پولیس کر دیا،

  • Print
  • Email
Details
Category: حادثات و جرائم
Published on Saturday, 21 April 2012 06:22

تلہ گنگ(حافظ مجتبیٰ سے)پرانا لاری اڈہ پر ڈکیتی کی واردات ،افغانی ڈاکو دن دہاڑے حاجی رشید سے نقدی لے کر فرار،شہریوں نے ایک ڈاکو پکڑ کرحوالہ پولیس کر دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرانا لاری اڈہ پر حاجی رشید کی دکان پر مسلح افغانی ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پر 50ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہونے لگے اسی اثناءحاجی رشید کے شور مچانے پر شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہو گئے۔

حافظ عمار یا سر کی کا وشیں کامیاب..... لیکن مشیران

  • Print
  • Email
Details
Category: کالمز
Published on Sunday, 15 April 2012 06:28

محترم قارعین !سیاسی جما عتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر لا ئحہ عمل تیار کر تے دیکھا ئی دیتی ہیں ۔جس کی واضع مثال ق لیگ کی لیں کہ حلقہ این اے اکسٹھ میں آمدہ الیکشن میں پو زیشن کو مضبوط کر نے کی خاطر ایک منچھی ہو ئی حکمت عملی اختیار کی ہے ۔کہ اس حلقہ کی تعمیروترقی کے لئے پچاس کروڑ سے زائد کے فنڈز کا اعلان کیا ہے ۔ایک طرف بہت ہی بہترین سیاسی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے تو دوسری طرف ن لیگ اور تحریک انصاف کو بھی اپنی توانا ئیاں صرف کر نے کی دعوت دی گئی ہے خاص کر ن لیگ کے لئے یہ شرم کا مقام ہے اور جب فنڈآجا ئے گا تو تب زیادہ ہو گا کہ ایم این اے ن لیگ کا ہے جو اس حلقہ کی خاطر کچھ نہیں کر سکا اس عوام کی آواز کو نہیں سمجھ سکا کہ عوام کیا چاہتی ہے ۔ اور حافظ عمار یا سر جو کہ ایم این اے ،ایم پی اے یا کو ئی سیاست دان نہیں صرف ایک جما عت کی سپورٹ تعلقات کی بنا پر کر رہا ہے اور ایک عوامی آدمی ہے ۔وہ اس حلقہ کی عوام کے مسائل کی خاطر چوہدری پرویز الہی سے اتنا بڑاپیکج لے سکتا ہے ۔ تو ن لیگ کے ایم این کو تو اس سے بھی زیادہ میگا پیکج اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت میں پیش کر نا چا ہیے ۔ق لیگ اپنے دور حکومت میں بھی حلقہ این اے اکسٹھ کی عوام کو جو ترقیاتی کاموں کی شکل میں ریلیف دیا اس میں بھی مکمل حافظ عمار یا سر کی کا وشیں شامل ہیں ۔حافظ عمار یا سر ذاتی طور پر ایک نیک نیت اور عوامی آدمی ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کے مشیر ان جو کہ ان کی جماعت ق لیگ کی ترقی میں رکاو ٹ ہیں ۔
حافظ عمار یا سر کو اپنی اور اپنی ق لیگ کی ساکھ بچانے کی خاطر ایسے مشیروں سے بچنا ہو گا جن کا سیاسی تجربہ بھی سب کے سا منے ہے اور جو اپنی سیاسی اہمیت خود بھی جا نتے ہیں اور عوام بھی ان کے سیاسی قد کاٹھ اور ان کے عوامی رابطوں سے بخوبی واقف ہیں ۔اگر حافظ عمار یا سر نے ان سے اپنا پیچھا نہ چھوڑایا تو پھر سے ق لیگ کو اس حلقہ میں شکست کا سامنا کر نا پڑے گا کیو نکہ چوہدری پر ویز الہی کا تو اس حلقہ کی عوام سے پردہ ہے کہ وہ تو اس حلقہ کی عوام کے پاس آنے سے کتراتے ہیں ۔ ہاں یہ بات ما ننے وا لی ہے کا موں کے جال بچھا ئے گئے لیکن یہ بھی ہے کہ کو ٹ چوہدریاں اور تلہ گنگ میں اتنا فا صلہ نہیں اگر چوہدری پرویز الہی اس حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں یا اپنا امیدوار کامیاب کرانا چاہتے ہیں تو ان کو اپنے حلقہ کی عوام میں آنا بھی چا ہیے تھا صرف میگا پراجیکٹ سے ہی نہیں عوام سے رابطے میں بھی بڑی طاقت ہے ۔اس لئے سیاست دانوں کی مصروفیات تو کبھی بھی ختم نہیں ہو تیں اور چوہدری پرویز الہی صاحب جو بھی انسان اس دنیا میں آیا ہے جب تک اس کی میت نہیں اٹھ جا تی اس کی مصروفیات ختم نہیں ہو سکتیں ۔اس لئے آپ کو تلہ گنگ میں آنے سے شرمانا نہیں چاہیے بلکہ تھوڑا سا ٹائم آپکو کوٹ چوہدرایاں سے فارغ ہو کر اس عوام کو دینا چا ہیے تھا اس سے ق لیگ کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو جا تا ۔
بحرحال حافظ عمار یا سر ہی حلقہ این اے اکسٹھ میں ہی نہیں بلکہ پو رے ضلع چکوال میں فل انچارج ہیں عوامی وسیاسی حلقوں کا تو کہنا ہے کہ حافظ عمار یا سر کو چھوٹا پرویز الہی ہی سمجھا جا ئے کیو نکہ جو حافظ عمار نے کہہ دیا اس پر چو ہدری برادران لازم عمل کر تے ہیں ۔تو اسی وجہ سے چوہدری برادران تلہ گنگ کا رخ نہیں کر تے کہ وہاں ان کا نما ئندہ چوہدری پر ویز الہی کے روپ میں مو جود ہے ۔
سیاسی نقطہ نظر سے ق لیگ کا مو جو دہ پچاس کروڑ کا میگا پیکج ان کی سیاسی پو زیشن کو مضبوط کر نے میں بہت بہتر ثابت ہو گا ۔ اس سے ق لیگ کی کھو ئی ہو ئی سیاسی پو زیشن ایک بار پھر لوٹ کر آئے گی ۔جبکہ اس سے ن لیگ کے لئے ایک نیا امتحان پیدا ہو گا کیو نکہ ضلع چکوال میں ن لیگ کے جیا لے بھی کا فی حد تک ہیں ۔اورضلع چکوال کی عوام ن لیگ کو چا ہتی بھی ہے اسی وجہ سے ضلع چکوال کو ن لیگ کا گڑھ کہا جا تا ہے لیکن اگر ق لیگ کی طرف سے اعلان کردہ میگا پراجیکٹ کی رقم آگئی اور کام عوام کو دیکھا ئی دیا تو اس سے عوام کی نظروں میں ن لیگ کی اہمیت میں کمی آنے کا خطرہ ہے ۔
ن لیگ کی قیادت کو چا ہیے کہ وہ گھمنڈ اور غرور کا دامن چھوڑ کر اور یہ خیال اپنے دماغ سے نکال کر کہ" یہ ضلع تو ن لیگ کا گڑھ ہے اور عوام کو ان کے مسائل کا حل دیں تاکہ عوام کا ریلہ اسی طرح ان کا ساتھ دینے کو تیا ر رہے جس طرح کہ ن لیگ کی قیادت کا یہ گھمنڈ ہے کہ اس حلقہ سے وہ کبھی بھی ہار نہیں سکتے ۔آج کل کا ووٹر اپنے مسائل کا حل چاہتا جو بھی ان کے مسائل کا حل کر ے گا عوام اسی کا ساتھ دے گی ۔سیاسی دھڑے بندی کا دور آہستہ آہستہ دم توڑتا جا رہا ہے ۔اب عوام کام ما نگتی ہے ۔جس میں ق لیگ سبقت لے جا رہی ہے ۔
ق لیگ کے رہنماءچوہدری پر ویز الہی کاتحریک انصاف کے رہنماءسردار غلام عباس سے ان کے والدصاحب کی وفات پر تعزیت پر آنا سیاسی طور پر کا فی اثرات چھوڑ گیا ہے ۔کیو نکہ سردار غلام عباس خان ق لیگ کو چھوڑ کر جب تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تو اس سے ق لیگ کو بہت بڑادھچکا لگا لیکن اس کے با وجود چوہدری پر ویز الہی کا اپنے پرانے سیاسی ساتھی کے پاس آنا کسی اہمیت سے کم نہیں ۔عوامی وسیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے ق لیگ نے سردار غلام عباس خان کو ایک بار پھر آپشن دے دی ہے کہ اگر تحریک انصاف میں ایڈجسٹمنٹ نہیں بنتی تو ق لیگ کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں اس با رے سردار غلام عباس خان کے قریبی ساتھی سے بات ہو ئی تو ان کا کہنا تھا کہ سردار غلام عباس خان کی تحریک انصاف میں پو زیشن خاصی مضبوط ہے اس لئے ابھی تک ق لیگ میں جا نے کا ساچنا ممکن ہی نہیں ۔اور ق لیگ کے ایک سرکردہ آدمی سے بات ہو ئی تو ان کہنا تھا کہ ہم سردارغلام عباس کی واپسی کی خواہش رکھتے ہیں ۔ اور ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں ۔ جبکہ عوامی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سردار غلام عباس خان اب تحریک انصاف کو اگر چھوڑ کر پھر ق لیگ کا رخ کر تے ہیں تو اس سے ان کی سیا سی ساکھ کو بہت سخت دھچکا لگنے کا خطرہ ہے اس لئے وہ کبھی بھی اس طرح کا فیصلہ نہیں کریں گے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سردار عباس کا تحریک انصاف میں آنا بھی بہتر ہے اور ق لیگ میں ان کا سیاسی مستقبل روشن تھا لیکن اگر تحریک انصاف کو پذیرائی ملی تو اس سے سردار غلام عباس خان کو پہلے سے بھی زیادہ سیاسی قوت بن کر سامنے آنے کا مو قع ملے گا ۔

ضلع چکوال کی سیاسی تبدیلیاں ...... کون کیا کر سکتا ہے

  • Print
  • Email
Details
Category: کالمز
Published on Sunday, 15 April 2012 04:48

محترم قا رعین !ملک کا سیاسی ماحول بتا رہا ہے کہ الیکشن اس مر تبہ گھمسان کی سیاست کا انداز اختیار کر یں گے ۔ ضلع چکوال میں ہمیشہ الیکشن جوش دوسرے علاقوں سے کچھ زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔ اس مر تبہ تحریک انصاف کے متحرک ہو نے سے ضلع چکوال کے دونوں حلقوں میں سیاسی گرم جوشی ابھی سے ہی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ اور امید کی جا رہی ہے کہ اس مر تبہ پہلے سے تبدیلی دیکھنے کو ملے گی کیو نکہ عوام بھی نئے چہروں کو ترجیح دیں گے اور پرانے کارتوس کیو نکہ اب تھک چکے ہیں اس وجہ سے ان کو آزما نہ کچھ منا سب نہیں سمجھا جا رہا ۔ بحرحال سیاست نام ہی تبدیلی کا ہے اگر اس کو سیاست سمجھ کر کیا جا ئے لیکن بد قسمتی سے ہما رے ہاں سیاست مفاد کی خاطر کی جا تی ہے جس وجہ سے تبدیلی کی راہ عوام کو دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔عوامی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب عوام کو شعور تو آچکا ہے اور وہ مفاد پر ست سیاست دانوں کا منہ دیکھنے کو بھی تیار نہیں ۔آج کا نوجوان تبدیلی کا خواہاں ہے جو اس مر تبہ تحریک انصاف کے متحرک ہو نے سے ممکن ہے ۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تحریک انصاف ہی تبدیلی لا ئے گی کیو نکہ ان کے ساتھ تو پھر سے وہی پرانے آزما ئے ہو ئے سیا ست دان ایک بار پھر سے اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن یہ ممکن ہے کہ اس مر تبہ پرانے بھی اپنی عزت کو بچانے کی خاطر اپنا سیاسی پینترہ بدلیں کیو نکہ جب ہوا چلتی ہے تو سب کو لگتی ہے اور اس بار تبدیلی کی ہوا کی آواز چل چکی ہے اس وجہ سے کچھ نئے چہر ے بھی سا منے آنے کا قوی امکان ہے اور پرانوں کا انداز بھی ابھی سے بتا رہاہے کہ اس مر تبہ تبدیلی لا ئی جا ئے گی ۔
حلقہ چ میں ن لیگ کی پو زیشن خاصی مضبوط دیکھا ئی دے رہی ہے اور تحریک انصاف بھی مقا بلے کے لئے تیا ر ہے سردار غلام عباس خان کے ق لیگ کو چھو ڑنے سے ق لیگ کی سیا سی پو زیشن پو رے ضلع میں خاصی ڈراونی ہو ئی ہے اب ایک بار پھر سے ق لیگ کی اعلیٰ قیادت کو شش میں ہے کہ ضلع چکوال میں اپنی ساکھ کو بہتر بنایا جا ئے جس کے لئے آجکل کافی محنت سے کام لیا جا رہا ہے کیو نکہ چوہدری پر ویز الہی کو یہ بہت بڑادھچکہ لگا ہے جس کے بار ے وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے یہ تو ہے کہ سیاست میں کو ئی بات حرف آخر نہیں ہو تی لیکن چو ہدری پر ویز الہی نے اپنے دور حکومت میں سردر غلام عباس پر جو مہر با نیاں کی تھیں وہ بتاتی تھیں کہ سردار غلام عباس ق لیگ کو چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی کا رخ کبھی نہیں کر یں گے لیکن عوامی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت شہد ق لیگ کے چھتے سے اتارنے کا مو قع سردار غلام عباس کو ملا انہوں نے اتار لیا اب جہاں انہوں سے دیکھا کہ شکار اچھا ہے تو انہوں نے اسکا رخ کر لیا جو کہ ان سیاست دانوں کا وتیرہ ہے ۔بحرحال حلقہ این اے ساٹھ کا الیکشن سردار غلام عباس اور ن لیگ میں بنتا دیکھا ئی دیتا ہے اور ن لیگ کا ٹکٹ حلقہ این اے ساٹھ  میں ایک بار پھر چو ہدری ایاز امیر کے نام جا نے کا قوی امکان دیکھا ئی دے رہا ہے گو کہ اس وقت قومی الیکشن کی سیٹ کے لئے ن لیگ کے دو امیدواروں کا نام ایک چوہدری ایاز امیر اور دوسرا مجید ملک سا منے لا یا جا رہا ہے لیکن عوامی و سیا سی حلقوں کا کہنا ہے سیاسی قد کا ٹھ کے حساب سے چوہری ایاز امیر ہو سکتا ہے کہ مجید ملک سے بر تری لے جا ئیں اور ممکن ہے کہ میاں برادران ٹکٹ مجید ملک کو دیں اور چوہدری ایاز امیر اپنے پا رٹی امیدوار کی سپورٹ کریں ۔لیکن قوی امکان ایاز امیر کا کرہ نکلنے کے ہیں ۔ابھی تک تو ن لیگ کی پو زیشن بہتر دیکھا ئی دے رہی ہے لیکن الیکشن میں ابھی تک وقت کافی ہے دوسری سیاسی پا رٹیاں بھی اپنا ووٹ مینٹین کر نے کی بھر پور کو شش میں ہیں ۔ اور سردار غلام عباس خان کا بھی ذاتی ووٹ بنک ن لیگ کے لئے مشکلات کا سامان پیدا کر سکتا ہے ۔کیو نکہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت حلقہ این اے ساٹھ  پر کسی نئے چہرے کی تلاش میں ہیں اور سردار غلام عباس کو اس کی سپورٹ کے لئے مطمئن کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے لیکن سردار غلام عباس ابھی تک اس بات کو ما ننے کے لئے تیا ر نہیں جس وجہ سے تحریک انصاف کا امتحان ابھی تک جا ری ہے ۔وہ خود حلقہ این اے ساٹھ  پر الیکشن لڑنے کی تیاری میں ہیں ۔
حلقہ این اے اکسٹھ کے سیاسی حالات بتا تے ہیں کہ ن لیگ کی سیاسی پو زیشن اس وقت مضبوط ہے لیکن ق لیگ کی حلقہ این اے اکسٹھ میں آجکل کی پیش رفت اور ساتھ تحریک انصاف کی گرم جوشی بھی ن لیگ کے لئے ٹف ٹائم کا سبب بن سکتی ہے ۔ اب سوال تو ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا پیدا ہو تا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کس کو ٹکٹ جا ری کر ے گی کیو نکہ ن لیگ کے مو جودہ ایم این اے سردارممتاز خان ٹمن کے بار ے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آمدہ الیکشن میں سردار غلام عباس خان کی سپورٹ کے لئے پر تول رہے ہیں اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عوام ان کی کا رکر دگی سے مطمئن بھی نہیں اور پھر عوام اس وجہ سے ان کی سپورٹ کر نے کوبھی تیار نہیں ۔ جس وجہ سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ان کو ٹکٹ بھی جا ری کر نے کے موڈ میں نہیں ۔جبکہ اس بارے سردار غلام عباس خان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی سردار ممتاز خان ٹمن سے بات ہو چکی ہے وہ ضرور ہما ری سپورٹ کر یں گے ۔اس با رے ان دونوں کی تفصیلی میٹنگ ہو چکی ہے اب صرف الیکشن ویسل کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔سردار ممتا زخان ٹمن کے ایک قریبی سا تھی سے اس با رے بات ہو ئی تو ان کا کہنا تھا کہ ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن یہ گرین سگنل سردار غلام عباس خان کو اس وقت کا دے چکے ہیں جب انہوں نے تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کی تھی ۔کیو نکہ سردار ممتا زخان ٹمن کو ن لیگ کا مزاج پسند نہیں آیا ۔
پا کستان تحریک انصاف کے رہنما ءسا بق ایم این اے سردار محمد فیض ٹمن اور کر نل سلطان سرخرو کا اپنا ذاتی ووٹ بنک بھی ہے اور آجکل وہ تحریک انصاف کے لئے خوب اپنی انر جی لگا رہے ہیں جس سے یہ دکھا ئی دیتا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف خوب مقابلے کے پر وگرام میں ہے اور ہو بھی سکتا ہے کہ تحریک انصاف سیٹ بھی حاصل کر نے میں کا میاب ہو جا ئے اور اگر فیض ٹمن کو ٹکٹ نہ ملا تو اس سے ہو سکتا ہے کہ وہ بغاوت بھی کر جا ئیں یہ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے ۔جبکہ ملک سلیم اقبال اس مر تبہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے حلقہ این اے اکسٹھ کے امیدوار کے طور پر سا منے آنے کے فل پر وگرام میں ہیں ۔ملک سلیم اقبال سیا سی فن کے ما ہر ما نے جا تے ہیں اور اپنا سیا سی ہوم ورک انہوں نے ابھی سے بہت تیزی سے جا ری رکھا ہوا ہے ۔جس سے عوامی و سیا سی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر حلقہ این اے اکسٹھ  پر ن لیگ کا ٹکٹ ملک سلیم اقبال کو دیا گیا تو ملک سلیم اقبال کا میابی کا رخ کر سکتے ہیں۔

پولیس سٹیشن صدر چکوال کے علاقے ڈھاب پڑی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے ڈھاب خوشحال کے رہائشی نوجوان سے ہزاروں روپے کی نقد رقم ، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے

  • Print
  • Email
Details
Category: حادثات و جرائم
Published on Saturday, 07 April 2012 04:37

چکوال(تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام)پولیس سٹیشن صدر چکوال کے علاقے ڈھاب پڑی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے ڈھاب خوشحال کے رہائشی نوجوان سے ہزاروں روپے کی نقد رقم ، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے اور فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ محمد عمیر ولد ناصر محمود ساکن ڈھاب خوشحال ٹیلی فون ایکسچینج ڈھاب پڑی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی نقد رقم، موبائل فون اور ہنڈا سی ڈی70موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تلہ گنگ میںپٹرولیم مصنوعات میںبے پناہ اضافے کے خلاف عوام کا انوکھا احتجاج ،رکشے کے آگے کدھے باندھ کر صدیق آبا د چوک سے وینٹری ہسپتا ل تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی

  • Print
  • Email
Details
Category: علاقائی خبریں
Published on Saturday, 07 April 2012 04:35

تلہ گنگ (تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام)تلہ گنگ میںپٹرولیم مصنوعات میںبے پناہ اضافے کے خلاف عوام کا انوکھا احتجاج ،رکشے کے آگے کدھے باندھ کر صدیق آبا د چوک سے وینٹری ہسپتا ل تک ایک بٹری ریلی نکالی گئی جس میں۔عام عوام کے علاوہ ،تحصیل پریس کلب ،اعوان فرینڈز گروپ،ایوب بھٹی راجپوت،کالم نگار لیاقت اعوان،تجمل اعوان،گوھر اعوان چیرمین اعوان فرینڈز گروپ،حاجی انوار،ناصر سدرال،بلال،مولی اکرام (صدرگلی سٹھیاں)عمران دوبئی،فرحان،فہد،عرفان شاہ،غلام رضا،جبار،شفقت نثار(پا کستان ہوٹل)،ملک شہبازکے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی کے اختتام پر مولوی اکرام اور تجمل اعوان نے ریلی سے خطا ب کیا۔

تلہ گنگ میں ڈینگی کے خلاف اگا ہی مہم ، سمینارز اور ہیلتھ سیشن قائم کرنے کا آغاز

  • Print
  • Email
Details
Category: علاقائی خبریں
Published on Monday, 12 March 2012 05:57

ایکسپریس اسلام آباد(تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام) ڈینگی کے خلاف اگا ہی مہم ،سکول ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن سپروائزرز نے ضلعی چکوال میں ہیلتھ سیشن کا آغاز کر دیا- اطلاعات کے مطابق ڈی سی او چکوال اور ای ڈی او ہیلتھ چکوال کی ہدایت پر سکول ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن سپروائزرز نے ضلع بھر کے سکولوں اور کیمو نٹی میں ٹینگی بخارکے حوالے سے آگاہی سمینارز اور ہیلتھ سیشن قائم کرنے کا آغاز کر دیا ہے

منشیات کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے ضروری ہیں

  • Print
  • Email
Details
Category: حادثات و جرائم
Published on Sunday, 11 March 2012 09:14

ایکسپریس اسلام آباد (تلہ گنگ آن لائن ڈاٹ کام) وطن عزیز میں جہاں دہشت گردی نے لاکھوں بے گناہ شہریوں کو اپنے عزیزوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا کر دیا ہے ایسے ہی بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت نے پوری قوم خصوصا نوجوان نسل کو بربادی کے کنارے لا کھڑا کیا ہے یہ دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک کھیل ہے یوں تومنشیات کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی سطح پراینٹی نارکوٹکس کنٹرول سیل قائم ہے جس کے ما تحت مرکز کی سطح پر ایف سی اور پاکستان رینجرز اور صوبائی سطح پر، ایکسائز پولیس، ایف آئی اے،ائرپورٹ سیکورٹی فورس، پاکستان کسٹمزاور دیگر خفیہ ادارے کام کرتے ہیں یہ ادارے ہر سال کا غذوں میں ہزاروں ٹن منشیات پکڑنے کا دعوا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود منشیات کنٹرول ہونے کی بجائے اس میں دن بدن اضا فہ ہوتا جا رہا ہے منشیات کے سوداگران محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر یا مبینہ طور پرمل ملا کر اپنے کاروبار کو چمکا رکھے ہوئے ہیں اور منشیات کی ملکی اور غیر ملکی اسمگلنگ جاری ہے     منسٹری آف نار کوٹکس نے منشیات کو کنٹرول کرنے کے لیے تین سال قبل چند سفارشات اور تجاویز حکومت کے سامنے پیش کیں جن میں منشیات کاعادی ہونے کی وجوہات پیش کی گئ تھیں لیکن اس پر کسی نے کوئی خاص توجہ نہیں دی ان تجاویز میں سماجی اورسیاسی انتیشار، معاشی ناہم داری ،منشیات کی روک تھام کیے لیے بنائے جانے والے قوانین کاغیر موثرہونا اور موجودہ قوانین پرعمل درآمد نہ ہونے کو موضوع بنایا گیا تھا منشیات تک لوگوں کی آسان رسائی،اور محدود تفر یحی سرگرمیاں، والدین کااولاد پر کنٹرول نہ کرنا، اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی لاپروہی،اور طلبہ و طالبات کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان بھی ان تجاویز کا موضوع بنا تھامیڈیکل سٹوروں پرڈاکٹری نسخوں کے بغیر نشہ آورادویات کی فروخت اور ہومیو ادویات کا بطور نشہ استعمال ہے- بہر حال ان پر کوئی جوجہ نہ دی گئی - اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اگر پولیس چاہے تو منشیات فروشوں کو نہ صرف گرفتار کر سکتی ہے بلکہ منشیات کی نقل و حرکت کوبھی ناممکن بنا سکتی ہے  جن علاقوں میں دیانتدار اور فرض شناس پولیس افسران تعنیات ہوتے ہیں وہ ہر قسم کے جرائم سے پاک رہتے ہیں ضلع چکوال جومارشل علاقہ ہونے کے ناتے سے جرائم سے محفوظ تھا موٹروے کی تعمیر کے بعد جرائم پیشہ افراد کی آماج گاہ بن گیا اور ضلع چکوال کے علاقے منشیات کی لپٹ میں،ان میں موضع مرید،تھوہا بہادر،فیم کسر بھون،بلکس اوربکوال کا شہر منی  سہراب گوٹھ،دربار پیر بخاری،کرسچن کالونی وغیرہ ، اوراسی طرح تحصیل تلہ گنگ میں دربار نور شاہ غازی،ٹمن ،لاوااور دوسرے علاقے شامل ہیں یہ نشے کی لعنت انتہا ئی خطرنک ہے طرفہ یہ کہ پولیس کے اعلی افسران سے اس منشیات کے مسلہ پر توجہ دینے کی اپیل کی جاتی ہے

More Articles...

  1. کرنل ریٹائرڈ سلطان امیر تارڑ المعروف کرنل امام شہید دوران سروس ان کو ستارہ جرات اور ستارہ بسالت اور ستارہ شجاعت سے نوازا گیا
  2. عفت لیاقت ایم پی اے نے چوہدری وحید احمد کو بہترین گرلز مقابلہ جات سپورٹس فیسٹول تحصیل لیول منعقد کرانے پر مبارک باد دی
  3. دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں میں اضافہ،فضائی آلودگی کے باعث لوگ بیماریوں میں مبتلا
  4. گردوں کے مرض میں مبتلا گھرانا شدید فاقہ کشی کا شکار
  5. دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

Page 1 of 74

  • Start
  • Prev
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • Next
  • End

Powered by Joomla!®